• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پائیدار امن کیلئے امریکی افواج کا انخلاء ضروری ہے ،عبداللہ گل

راولپنڈی(خبر نگار)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے الیکشن کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کا انخلاءبھی ضروری ہے ، امریکہ افغانستان میں داعش کو طالبان کے خلاف مضبوط کر رہا ہے۔ افغانستان میں 70 فیصد سے زائد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ اچھا ہوتا افغانستان حکومت اپنے مذاکرات طالبان کے ساتھ کامیاب بناتی اور پھر پورے افغانستان میں مکمل اتفاق رائے سے الیکشن ہوتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی جنگ مکمل ہار چکا ہے اور وہ اپنی فوج کے لئے محفوظ راستہ تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے فوجیں نکالنے کے بعد اپنے ہتھیار اور سازو سامان داعش کے حوالے کرے گا اور وہ مختلف علاقوں سے داعش کو اکھٹا کر کے افغانستان لا رہا ہے۔ یہ داعش بلیک واٹر تنظیم چلائے گی تا کہ افغانستان میں امن نہ ہو۔ افغانیوں کو بھی چاہئے کہ وہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہیں اور کالی بھیڑوں کو شامل نہ ہونے دیں۔
تازہ ترین