• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبول بھارتی شو ’سی آئی ڈی،بند کرنیکا فیصلہ


 سی آئی ڈی کی آخری قسط رواں ماہ 27 اکتوبر کو نشر کی جائیگی جس کے ساتھ اس شو کا بھی اختتام ہوجائیگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسرز نے اس شو کو ختم کرنے کا فیصلہ اچانک لیا ہے جس کی وجہ سے مداح کافی مایوس ہوگئے ،پولیس اور چوروں کی آنکھ مچولی پر مبنی اس شو نے اب تک ایک ہزار 5 سو 46 اقساط مکمل کرلی ہیں۔

اس پروگرام میں موجود کردار اے سی پی پرادھیومن، سینئر انسپکٹر (ایس آئی) ابھیجیت اور دیا ناظرین میں مقبول ماتے جاتے ہیں۔

یہ کردار اداکار شیواجی ستم، اداکار شریواستو اور اداکار دیاآنند شیٹی نے ادا کیے۔کئی سال سے اس شو میں کئی نئے کردار شامل ہوتے رہے جبکہ بہت سے اداکار شو کو خیرباد بھی کہہ گئے تاہم یہ تینوں شروعات سے آخر تک سی آئی ڈی کا حصہ بنے رہے۔

تازہ ترین