• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضوراکرم ﷺکی توہین آزادی اظہار نہیں، یورپی عدالت

برلن ( جنگ نیوز ) یورپی عدالت کے 7رکنی پینل نے آسٹریا کی خاتون کو توہین رسالت پر دی گئی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ آزادی اظہار کی اجازت اس حد تک ہے جہاں دوسروں کے جذبات کا تحفظ بھی ہو‘پیغمبراسلام حضوراکرم ﷺکی توہین کرنا آزادی اظہارکے زمرے میں نہیں آتا‘توہین رسالت سے فسادات ہوتے ہیں، چالیس سالہ خاتون جس کی شناخت صرف ای ۔ایس سے کی گئی ہے نے 2009میں ایک سیمینار میں توہین رسالت پر مبنی تبصرہ کیا تھا جسے 2011میں 580ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جسے بعد ازاں اپیل میں بھی برقرار رکھا گیا تھا، جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے یورپین کورٹ برائے انسانی حقوق نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ فیصلہ بالکل متوازن ہے اور توہین رسالت اظہار رائے پر پابندی کے زمرے میں نہیں آتا اس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور فسادات ہوتے ہیں آپ کی اظہار آزادی کی حد وہاں تک ہے جہا ں دوسروں کے جذبات کا تحفظ ہو۔

تازہ ترین