• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل کے رفح پر حملے، 12 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملے شروع کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح پر اسرائیل کے 3 مختلف حملوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رفح کراسنگ کا کنٹرول حاصل کرلیا، رفح کراسنگ سے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان رفح کراسنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے باعث رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کے شمالی شہر میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید