• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوجی کو روس میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک شادی شدہ ہے اور وہ جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گورڈن بلیک کو ٹیکساس میں اپنے گھر واپس آنا تھا لیکن اس کے بجائے وہ اپنی خاتون دوست سے ملنے روس چلا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی فوجی کی گرفتاری سے روس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان یوکرین میں جنگ کے حوالے سے پہلے ہی تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق امریکی فوجی نے اپنی یونٹ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ روس جا رہا ہے اور نہ ہی اسے وہاں جانے کی کوئی اجازت ملی تھی، فوجی اہلکار گھر واپس جانے کے سلسلے میں چھٹیوں پر تھا۔

فوج کی ترجمان سنتھیا اسمتھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک امریکی فوجی کو مجرمانہ عمل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید