• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا اور رنویر کی شادی میں کون کون شریک ہوگا؟


بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پرآنے کے اب دونوں کی شادی کی تقریبات موضوع بحث ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی کے خوبصورت مقام 'لیک کومو میں ہوگی ۔

شادی کی دو تقاریب ہوں گے یعنی 14نومبر کو ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق شادی ہوگی اور پھر 15نومبر کو سندھی روایات کے مطابق شادی کی تقریب ہوگی ۔

بعد ازاں یکم دسمبر کو ممبئی میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں شادی کی تقریبات کے لیے دپیکا کی جانب سے شاہ رخ خان اور فرح خان جب کہ رنویر کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی اور ارجن کپور کی شرکت متوقع ہے۔

شاہ رخ خان اور فرح خان دپیکا پڈوکون کے بہت قریبی دوست ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلم نگری میں ان دونوں کی وجہ سے ہی ان کا نام بنا ہے۔

تازہ ترین