• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے

ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرکے پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ،جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میںبیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ دوسرے، جبکہ پاکستان کے فخر زمان پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر افغانستان کے راشد خان کا قبضہ ہے ، پاکستان کے لیگ اسپینر شاداب خان دوسرے نمبر پر اور عماد وسیم بھی دسویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم پاکستان رینکنگ میں 136 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین