• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


استنبول کے فیشن شو کے ریمپ پر کیٹ ماڈلز کے ساتھ واک کرنے والی بلی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر ترکی کے شہر استنبول میں جاری ایک فیشن شو کے دوران دیکھے گئے جب بی مانو نے بن بلائے مہمان کی طرح انٹری دی اور خوبصورت ملبوسات میں ریمپ پر واک کرتی ماڈلز کے بیچ میں گھس کر نہ صرف خود بھی کیٹ واک کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران ماڈلز کو خوب تنگ بھی گیا۔

دوسری جانب یوں ریمپ پر بی مانو کی اچانک آمد نے جہاں ماڈلز کو حیران کردیا وہیں وہاں موجود افراد اس منظر سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔

بی مانو کی ریمپ واک کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین