• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گنگا رام اسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچی جاں بحق

لاہور کے گنگا رام اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4دن کی نومولود بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی، بچوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر کے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق گنگارام اسپتال کے بچہ وارڈ میں آکسیجن گیس کے سلنڈر سے لیکیج کے باعث آگ لگی، جس سے وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

اس دوران جھولے میں لیٹی 4دن کی نومولود بچی جھلس کر دم توڑ گئی، انتظامیہ نے دیگر بچوں کو دوسرے وراڈز میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے نصف گھنٹے کوشش کےبعد آگ پر قابو پالیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین