• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،وہ شہر میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد آج صبح ہی وطن واپس پہنچے ہیں،وہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کورس کےلیے گئے ہوئے تھے۔

وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے آئی جی کو فوری وطن واپس آنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد کا ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران حکومت نے تبادلہ کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین