• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہنشاہ بالی وڈ امیتابھ بچن کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا روپ دھارنے پرقانونی نوٹس جاری ہوا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مصالحوں کے ایک اشتہار میں بگ بی کو وکیلوں کالباس پہننے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، ساتھ ہی مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کر نا پڑے گا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔

نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ڈریسنگ روم میں وکیلوں کا گاؤن پہنے بیٹھے ہیں کہ دو جونیئر اداکار آکر انہیں بھاجی پیش کرتے ہیں۔امیتابھ بھاجی کھا کر اس میں شامل مصالحوں کی خوب تعریف کرتے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے کسی مصالحے کے اشتہار میں کام کیا ہے ، اس سے قبل بھی وہ متعدد اشتہار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین