• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں دیوہیکل بیل اور مکڑی توجہ کا مرکز


فرانس کے شہرٹلسی کی شاہراہوں پر ایک انوکھے فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاہے جس میں شاہراہوں پر دیوہیکل کٹھ پتلیوں کے تماشے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

فرانس کی مشہوراسٹریٹ تھیٹر کمپنی کی جانب سے شاہراہوں پر دیوہیکل کٹھ پتلیوں Sea Odyssey کے تماشےکا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کئی روز تک جاری رہنے والے اس کٹھ پتلی تماشے میں فلم فنٹاسٹک بیسٹ کی خوفناک جانوروں سے مشابہہ دیوہیکل پپٹ پیش کیا گیا جبکہ جناتی سائز کی مکڑی نے بھی دیکھنے والوں کو خوفزدہ کر دیاجن کا قد 40سے30فٹ اونچا ہے ۔

دوسری جانب50فٹ اونچے دیگر ماڈلز اور آرٹ کے نمونے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین