• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش میں فرحان محبوب کی عمدہ کارکردگی

عالمی نمبر 80 پاکستان کے فرحان محبوب نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے میچ میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 29 میکسیکو کے سیسر سالازارکو ٹف ٹائم دیا۔پہلے دونوں سیٹوں میں کامیابی کے بعد غیرملکی کھلاڑی تیسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔

عالمی نمبر 105 پاکستانی کھلاڑی شاہ جہان خان اورعالمی نمبر 39 ملائیشیاکے نافزوان عدنان کے درمیان انتہائی سخت ترین مقابلہ تھا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس میں نافزوان نے پانچ میں سے تین سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔

دیگر میچوں میں ہانگ کانگ کے لیو اے یو نے پاکستان کے عبدالمالک کو جبکہ عالمی نمبر 16 انگلینڈ کے جیمز ڈکلن نے احسن ایاز کو شکست دی۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ ابتدائی روز فرحان محبوب نے میکسیکو کے سیسر سالازار کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی دو نوں سیٹ 11-7 اور 11-9 سے جیتے اس موقع پر سیسر کو اپنی شکست واضح نظر آرہی تھی اس لئے انہوں نے انجری کا بہانہ کرکے تیسرے سیٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور میچ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے لیو اے یو نے پاکستان کے عبدالمالک کو 11-6، 11-8 اور11-3 سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں انگلینڈکے جیمز ڈکلن نےعالمی نمبر 95 پاکستان کے احسن ایاز کو 11-7، 11-8 اور 11-5 سے شکست دی۔

چوتھا اور آخری میچ جو پاکستان کے شاہ جہان خان اور ملائیشیاکے نافزوان عدنان کے درمیان انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں نافزوان نے پہلے سیٹ میں 11-8 سے فتح اپنے نام کی لیکن اگلے سیٹ میں شاہ جہان نے فائٹ بیک کیا اور 6-11 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

تیسرے سیٹ میں نافزوان نے 11-6 کی برتری حاصل کی جسے چوتھے سیٹ میں شاہ جہان نے 8-11 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا ۔

پانچویں سیٹ میں نافزوان نے 6-11 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ 3-2 جیت لیا۔ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے دوسرے روز کا پہلا میچ انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز اور پاکستان کے فرحان محبوب کے درمیان، دوسرا میچ میکسکو کے سیزر سالازار اور پاکستان کے احسن ایاز کے مابین، تیسرا میچ ملائیشیا کے نافزوان اور ہانگ کانگ کے لیو آو کے درمیان اور آخری میچ پاکستان کے شاہجہان خان اور پاکستان ہی کے عبدالمالک کے مابین کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین