• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ ایوی ایشن شو کا آغاز ہو گیا


چین میں12ویں سالانہ ائیرو اسپیس اینڈایوی ایشن ایگزیبیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں جنگی سازو سامان کی نمائش کے ساتھ طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اُٹھا ۔

چینی کے شہرZhuhaiمیں منعقدہ اس ایئر شو میں دنیا بھر سے کئی اسٹنٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں اورجدید ہتھیاروں اور دیگر سازو وسامان و آلات کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ماہراسٹنٹ پائلٹس نہ صرف آسمان پر جہازوں کی ذریعے فارمیشن پیش کر رہے ہیں بلکہ مختلف کرتب پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کررہے ہیں۔

ایک طرف جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں کومبیٹ ڈرون ، میزائل، جنگی بمبار طیارے، توپیں اور جدید ترین ریڈارز نے بھی حاضرین کو دنگ کر دیا۔

جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد یہاں موجود ہیں جبکہ ایئر شو 11نومبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین