• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2کشمیریوں کو شہید کر دیا، کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔

قابض بھارتی فورسز نے آج صبح ضلع شوپیاں کے علاقے سفنا گری کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ادھر جموں کے شہیدوں کی یاد میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں، اس دن کے منانے کا مقصد حق خود ارادیت کے لیے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔

آزاد کشمیر بھر میں یوم شہدائے جموں کے موقع پر عام تعطیل کی گئی۔

نومبر 1947ء میں مہاراجہ ہری سنگھ کے حامیوں، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد پر مظالم کیے اور ڈھائی لاکھ افراد کو شہید کردیا تھا۔

تازہ ترین