• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف، بھارت حامی تقاریر کرنیوالا ہار گیا

پاکستان کی مخالفت اوربھارت کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر تقاریر کرنے والے امریکی سیاستداں ڈانا روہراباکر (dana rohrabacher) ہار گئے۔

امریکی ری پبلکن روہراباکر کوڈیموکریٹ ہارلے راؤڈا harley rouda نے ایوان نماَئندگان کے انتخابات میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔

کیلی فورنیا کے 48ویں ڈسٹرکٹ سے الیکشن میں ہارلے نے 49کے مقابلے میں 51فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

روہرا باکر کیلی فورنیاکی ’اورنج کاؤنٹی‘ کی نمائندگی کرتے تھے جو ری پبلکنز کا گڑھ سمجھی جاتی تھی۔

روہرا باکر کو روس کا حامی بھی مانا جاتا ہے۔

تازہ ترین