• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ہرن اسٹور میں داخل، لوگ حیران و پریشان ہو گئے

پنسلوانیا میں ہرن کی اسٹور میں خریداری!!! لوگ اس انوکھی خریدار کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے جبکہ بعض افراد اس منظر کو دیکھ کر گھبرا بھی گئے۔


شو پنگ کی شوقین صرف خواتین ہی نہیں ہو تیں بلکہ حال ہی میں پنسلوانیا میں ایک ہرن اسٹور میں خریداری کیلئے پہنچ گئی۔پنسلوانیا کے شہرBethlehemمیں روزمرہ استعمال کی اشیاء کے اس اسٹور کا دروازہ کھول کر یہ ہرن اندر داخل ہو ئی تو وہاں موجود ورکرزاس خریدار کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے اور دکان سے نکل کربھاگنا شروع کر دیا۔

پولیس اورریسکیو ٹیم نے بعد ازاں ہرن کو قابو میں کر کے اسٹور کو دوبارہ کھول دیا۔

تازہ ترین