• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے چار شرارتی پانڈوں کی دلچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔


یوں تو آپ نے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان باکسنگ کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب یہاں تو پانڈے بھی باکسنگ کے ماہر نکلے۔یقین نہیں ویڈیو میں نظر آنے والے اِن نٹ کھٹ پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر باکسر کی طرح ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف ہیں۔

یہ دلچسپ مقابلہ چین کے چڑیا گھر میں دیکھا گیا جب چارشرارتی پانڈوں نے اکھاڑے کا ماحول بنا لیا اور خوب ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کی کہ جیسے کوئی ماہر باکسرز ہی تو ہوں جبکہ پانڈوں کی دلچسپ لڑائی دیکھ کر چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے ۔

تازہ ترین