آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے روس کے دورے کے دوران بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پربالٹک فلیٹ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کاپرتپاک استقبال کیا اور روایتی گارڈز نے نیول چیف کوپرجوش انداز میں اعزازی سلامی پیش کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول میری ٹائم سکیورٹی ،بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بالٹک فلیٹ کے کمانڈرنے نیول چیف کو فلیٹ کے آپریشنز کے متعلق بریف کیا۔ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے روس کی میرین کورکا دورہ کیا اور حربی ہتھیاروں کے مظاہر ے کو دیکھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے روس کی بحری جہاز بوئی کی (BOIKIY )کابھی دورہ کیا۔

جہاز کے کمانڈ نگ آفسر نے نیول چیف کو بریفینگ دی ، نیول چیف نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور اُن کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ نیول چیف نے وار مموریل کمپلیکس میں پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعلقات میں مزیدوسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔c

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں