آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کو امریکا کا  شادی لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں شادی کا لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نک اور پریانکا امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع Beverly Hills Courthouse گئے جہاں دونوں نےامریکا کا شادی لائسنس حاصل کرنے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے اور تقریباً ایک ہفتے کے اندر ہی انہیں لائسنس فراہم کردیا گیا جبکہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ کاغذات کے جمع کرانے کے ایک سے دو مہینے بعد لائسنس ملتا ہے۔

واضح رہےاداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریب رواں سالیکم دسمبر کو امید بھون ہوٹل میں جبکہ سنگیت کی رسم مہران فورٹ میں 30 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

پریانکا چوپڑا کی شادی سے قبل (پری ویڈنگ) تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، چند روزقبل وہ نیدرلینڈز میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ پارٹی کرتی دکھائی دی تھیں جس میں اُن کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شریک تھیں اور اُس سے قبل انہوں نے نیویارک میں اپنی برائیڈل شاور کی تقریب کی تھی۔


اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل بھارت میں مقیم میں ہیں انہوں نےہندوئوں کے تہوار دیوالی کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ہمراہ جودھ پور میں منائیں جس کی تصویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں