• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مرکل کا گرین فل ٹاور میں زندہ بچ جانےوالوں کے ساتھ اظہاریکجہتی

لندن( نیوز ڈیسک)ڈچزآف سسیکس نے گرین فل ٹاور میں زندہ بچ جانے والوں کاساتھ دیتے رہنے کااعلان کیاہے، سن نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ڈچز آف سسیکس نے کہا کہ وہ گرین فل ٹاور میں زندہ بچ جانے والوں کا ساتھ دیتی رہیں گے۔اخبار کے مطابق میگھن اس آتشزدگی کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کی مدد میں شروع ہی سے پیش پیش ہیں، جس میں ان بے گھرہونے والوں سے ملاقاتیں،متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہب کمیونٹی کچن کی مدد کرنا اوراس کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے کک بک میں اشتراک کرنا شامل ہے۔ محل کے ایک ذریعے نے ڈیلی مرر کو بتایا کہ ڈچز باقاعدگی سے کچن جاتی ہیں اورہب کی خواتین سے ملاقاتیں کرتی ہیں، اور یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقاتوں سے ان خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں یکجا ہونے کااحساس فزوں تر ہوتاہے،انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور کتاب جیسے پراجیکٹس کیلئے اشتراک سے ان خواتین کو آگے بڑھنے کاحوصلہ ملے گا۔اخبار کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا ہے کہ انھوں نے بچ جانے والوں کی مدد اور اعانت کو اپنا ذاتی فریضہ بنالیا ہے ۔
تازہ ترین