• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان کی حکومت نے بھی تارکین وطن کو حالات پر چھوڑ دیا ہے، امجد ملک

راچڈیل (پ ر) دیارغیر میں بسنے والے تارکین وطن کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ فنڈ ریزنگ ہی تارکین وطن سے کی ہے۔ انہیں بلند و بانگ دعوے کرکے ماضی کی حکومتوں کی طرح لالی پاپ دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار او پی ایف کے سابق چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں کسی سیاسی جماعت کی بجائے حالات کی بے رحم چکی میں پسنے والے تارکین وطن کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ او پی ایف کو بہتر انداز سے چلانے کے لئے انہوں نے اصلاحات کی کوششیں کیں، مگر بے شمار کاوشوں کے باوجود کچھ بھی نہیں کیا جاسکا۔ ایک خاص طبقہ ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ہم احتساب کے مخالف نہیں، بلکہ غیر جانبدارانہ احتساب ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتا ہے۔
تازہ ترین