• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طیارے کا دہلی ایئرپورٹ پر ہائی جیک الرٹ‘مسافروں کی دوبارہ تلاشی

نئی دہلی(جنگ نیوز)نئی دہلی ایئرپورٹ پر دہلی سے قندھار جانے والی افغان ایئرلائنز کےپائلٹ کی جانب سےہائی جیک الرٹ کےبعد پروازکوٹیک آف سےروک دیاگیا‘بعدازاں پائلٹ نےبتایاکہ الارم غلطی سے بج گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق افغان ایئرلائن آریانا کی پروازکوہائی جیک الرٹ موصول ہونےپر الگ ایریامیں لےجاکرسکیورٹی اہلکاروں نے گھیرلیا۔سول ایوی ایشن کےمطابق صورتحال واضح ہونےکےبعدطیارےکوکلیئر قراردیکرروانگی کی اجازت دی گئی،تاہم ٹیک آف سے قبل مسافروں کو ایک بارسکیورٹی چیک سے گزارا گیا۔
تازہ ترین