• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، مسجد کے انتظامی امور سنبھالنے کا تنازع، 2گروپوں میں تصادم ، 7افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں مسجد کے انتظامی امور سنبھالنے کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی 100کوارٹر میں واقع مسجد و مدرسے میں دو گروپوںمیں مسجد کے انتظامی امور سنبھالنے پر اختلافات ہوگئے اور بعد ازاں ان میں تصادم ہوگیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق دونوں گروپوں میں لڑائی کے دوران پتھراؤ کیا گیا ور لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد عامر، اسحاق، صدام حسین ، عاشر صدیق رضوان اور یاسر شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گروپس کا تعلق ایک ہی مسلک سے ہے اور 1990 سے ان دونوں کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کورنگی میں مسجد پر تنازعہ کے دوران سات افراد کے زخمی ہونیکے حوالے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری اور فوری پولیس اقدامات پر مشتمل رہورٹ طلب کرلی ہے۔‎
تازہ ترین