• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلان ’جدید ہیوی بائیکس‘ دیکھ کر لوگ حیران


میلان میں انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول2018 کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سینکڑوں جدید ہیوی بائیکس اور بائیسکلز دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

Eicmaنامی ’’بائیک شو‘‘شہر کے مرکز میں واقع ایگزی بیشن ہال میں جار ی ہے جہاں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگر دو پہیوںوالی سواریاں فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں ،اس کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ۔

شو میں درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس فیسٹیول کا حصہ بنائیں جن میں یاماہا، سوزوکی، بی ایم ڈبلیو، ویسپا، ہونڈا، کے ٹی ایم ، اسکوماڈی سمیت کئی کمپنیاں شامل ہیں، جنہیں بائیکس کے شوقین افراد نے اپنی پسند اور شوق کے مطابق انوکھی شکل اور ڈیزائن میں تیار کیا ہے۔

تازہ ترین