• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی کام کرگئی


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور کی دھمکی کام کرگئی، پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو)  کے چیف انجینئر نے غیر اعلانی یا اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

پیسکو چیف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں صوبے میں بجلی لوڈ شیڈنگ کم کرنےکی یقین دہانی کردی۔

وزیر اعلیٰ اور پیسکو چیف نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق کرلیا۔

نئے شیڈول کے مطابق جن علاقوں میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں اب 18 گھنٹے ہوگی، جن علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،اب 14 گھنٹے کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی گرڈ میں شیڈول سے ایک منٹ زیادہ کی بھی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو متعلقہ ایکسیئن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

علی امین گنڈاپور نے گذشتہ روز پشاور الیکٹرک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو پر قبضہ کرکے لوڈ شیڈنگ شیڈول خود بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید