• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند عمارتوں میں خارجی راستوں کے نقشے بلدیہ، دیگر اداروں کو فراہم کئے جائیں، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ہدایت کی ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یہ بات یقینی بنائے کہ بلند عمارتوں، تجارتی مراکز، ہوٹلوں اور دیگرعمارتوں میں خارجی راستے موجود ہوں، ان عمارتوں کے خارجی راستوں کے نقشے بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر فائر فائٹنگ اداروں کو فراہم کیے جائیں، کمشنر کراچی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلدیہ عظمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائر فورس ،کے پی ٹی، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور ماہرین نے شرکت کی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کم سے کم وقت میں رسپانس کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی، اجلا س میں فائر فائٹنگ سنگل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کر نے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ ایس بی سی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ یقینی بنائے کہ عمارتوں میں سیفٹی سے متعلقق بلڈنگز قوانین پر عمل ہو، ایس بی سی اے تمام تجارتی اور رہائشی ملٹی اسٹوری بلڈنگز کا سیفٹی آڈٹ کرے گی اور کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر ے گی۔

تازہ ترین