• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری خاندان سے پرانے تعلقات ہیں،اتحادی دوستوں کے تحفظات کا ازالہ کرینگے،گورنرپنجاب

فیصل آباد(ایجنسیاں ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان سے ان کے بہت پرانے تعلقات ہیںاور مختلف حوالوں سے ان سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اگر اتحادی دوستوں کو کسی غلط فہمی کے باعث کوئی تحفظات ہیں تو انکا ازالہ کریں گے‘پنجاب میں طاقت کا ایک ہی مرکز وزیراعلی عثمان بزدارہیں ‘ایک خاندان میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، ایک ویڈیو منظر عام پر آنے سے کوئی ایسا طوفان نہیں آیا اور کوئی غلط فہمی نہیں ہے‘ طارق بشیر چیمہ کے حلقہ میں کوئی مداخلت نہیں کی‘70 سال کا گند ایک ہی رات میں صاف نہیں ہوسکتا تاہم عوام بہت جلد ملک میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے اورجب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی و خوشحالی نہیں ۱ٓسکتی لہٰذا سب سے پہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔
تازہ ترین