• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم کو شرم آنی چاہیے، لوگ انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر نازیفہ عثمان کی زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پردوہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے س سسٹم کو شرم آنی چاہیے، جب سے پاکستان بنا ہے یہ لوگ انصاف مانگتے ہوئے دھکے کھا رہے ہیں۔درخواست گزار نے کہاکہ میرے بزرگوں نے انڈیا سے آکر کلیم کیا تھا، ستر سال ہو گئے مقدمہ لڑتے ہوئے لیکن اراضی اور رقم آج تک نہیں دی گئی ۔ پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اس خاتون کوانصاف مانگتے ہوئے چار نسلیں گزر گئی ہیں، آخر کب انہیں اپنا حق دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ خاتون نے آزادی کے وقت کلیم داخل کیا لیکن نہ اسے بدلے میں زمین دی گئی اور نہ اپنی اراضی کی معقول قیمت مل سکی، آخر سو روپے یا دو سو روپے فی کنال رقم دینا کہاں کا انصاف ہے۔
تازہ ترین