• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مباشرت کے دوران گرکر معذور ہونیوالی عورت بیڈ کمپنی کیخلاف مقدمہ ہار گئی

لندن (پی اے) مباشرت کے دوران گرکر معذور ہونے والی عورت بیڈ کمپنی کے خلاف کیس ہار گئی۔ میڈن ہیڈ برکشائر کی کلیئر بسبی پوزیشن بدلتے ہوئے سپر کنگ سائز ڈبل دیوان سے گرکر شدید زخمی ہوئی تھی اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ بیڈ ناقص حالت میں تھا اور بیڈز آراز کے نام سے تجارت کرنے والی برکشائر بیڈ کمپنی کے خلاف دعویٰ کیا تھا جس نے بیڈ فراہم کیا تھا، جج بیری کوٹر نے کیس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیڈ ناقص نہیں تھا اور بسبی کا گرنا المناک حادثہ ہے۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بیڈ ان بیڈز میں شامل تھا جو مسز بسبی کے اس وقت کے گھر واقع میڈن ہیڈ پر واقع اوکز ویل روڈ پر روز وڈ ہائوس کو ڈلیور کئے گئے تھے۔ ڈلیوری اگست2013ء میں دی گئی تھی جب وہ مکان کو سجا رہی تھی۔ وہ پراپرٹی سیکٹر میں کام کرتی تھی اور بیڈ کی ڈلیوری کے ایک ہفتے بعد اپنے پارٹنر کے ساتھ مباشرت کے دوران گرکر زخمی ہوئی تھی۔ برکشائر بیڈ کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ مینڈرس نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہے، ہمیں افسوس ہے کہ مسز بسبی زخمی ہوئیں اور ہم ان اور ان کے اہل خانہ کی آئندہ صحت کے لئے دعاگو ہیں۔
تازہ ترین