آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار16؍رجب المرجب 1440ھ 24؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ ،رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے پاکستانی خاتون اور بیٹا جاں بحق

شارجہ(سبط عارف)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی خاتون اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔شارجہ کے مقامی میڈیا کے مطابق، ایک مکان میں آگ لگنے سے38سالہ پاکستانی خاتون اور ان کا 7سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔آگ لگنے پر ایک بزرگ شخص اور دیگر دو افراد کو کویتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق، گھر میں پاکستانی فیملی اور غیر شادی شدہ افراد رہائش پذیر تھے۔آگ کی شدت کے باعث قریبی مکانات کو بھی خالی کرالیا گیا تھا۔جب کہ آگ پر تقریباً30منٹ بعد قابو پایا گیا۔تاہم، آگ لگنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں