• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حسن اسکوائر اور چندریگر روڈ پر حادثات، 2 زخمی

کراچی کے دو علاقوں حسن اسکوائر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آنے والے حادثات میں 2افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا، جس سے پیچھے سے آنے والی کار بھی ٹکرا گئی، حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا، جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خوش قسمتی سے حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار فیملی محفوظ رہی تاہم کار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر آئی آئی چند ریگر روڈ پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کار کے ڈرائیورکو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین