• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا بلدیاتی نظام ، لاہور میں یونین کونسلز کی تعدادبڑھانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیا بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔نئے بلدیاتی نظام میں لاہور کی یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، چھ ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے، ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے لئے لاہور کی 274یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کرکے 500 نیبرہڈ کونسل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 18ہزاررجسٹرڈ ووٹر کی ایک یوسی ہوگی ۔13 اراکین پرمشتمل ایک یونٹ ہو گا ۔ نئے بلدیاتی نظام میں لاہور میں6ہزار5 سو بلدیاتی نمائندے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔پنجاب بھر میں 8000 یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 25 ہزار کردی جائے گی۔بلدیاتی انتخابات پر 20 ارب روپے خرچ ہونگے۔ نئے بلدیاتی مسودے 2018 کے مطابق شہروں میں آبادی دیہاتوں میں موضع جات کے تناسب سے یونین کونسلز بنائی جائیں گی،پنجاب 25 ہزار موضع جات پر مشتمل ہے۔ شہر لاہور کا رقبہ 4 لاکھ 33 ہزار 3 سو 56 ایکڑ پر مشتمل ہے جس کی کی 5 تحصیلیں ہیں اور 354 موضع جات ہیں جونئے نظام میں 500 نیبرہڈ کونسلزپر مشتمل ہوں گی۔ شہروں میں آبادی جبکہ دیہاتوں میں موضع جات کے حساب سے یو سیز بنائی جائیں گی۔ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی منظوری کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
تازہ ترین