• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈیپ سی پالیسی کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج،لانچیں ہار بر پر کھڑی کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئی ڈیپ سی پالیسی کے نفاذ اورماہی گیروں و لانچوں کی پکڑ دھکڑکے خلاف ماہی گیروں نے فش ہاربر پر لانچیں کھڑی کر کے احتجاج کیا،جس باعث سی فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، ہزاروں ماہی گیروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مطابق سمندر میں تاحال آئل کی موجودگئی سے آبی حیات کے نقصان اوروفاقی حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی پالیسی 2018کے نفاذ کے بعدسمندری حدود کی حفاظت پر مامور اداروں کی جانب سے ماہی گیروں پر 12ناٹیکل میل سے آگے سمندر میں جانے اور مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، سمندری حدود کی خلاف ورزی کا کہہ کر کشتیوں اور ماہی گیروں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے،جس کی وجہ سے ماہی گیروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،اس سلسلے میں چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سو سائٹی عبدالبر کا کہنا ہے کہ نئی ڈیپ سی پالیسی کے نفاذ اور سمندر میں آئل سے ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ چیئر مین فشر مینز سوسائٹی نے مبارک ویلیج میں آئل کی موجودگی سے ہونے والے نقصان کے ازالےکےلئے پیکج دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین