• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی نے دورہ آسٹریلیا سے قبل بیٹسمینوں کو الٹی میٹم دے دیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹسمینوں کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں تاہم انہوں نے بولرز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ میں 20 سے بھی زائد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے پریس کانفرنس کی، کوہلی کا کہنا تھا کہ انفرادی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹسمین مل کر اچھی کارکردگی دکھائیں۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بولر بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور کافی عرصے کے بعد ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لے سکتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر ہم دورہ انگلینڈ پر نظر ڈالیں تو ہم پوری سیریز کے دوران ٹکڑوں میں اچھی بیٹنگ کی لیکن جب تک بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلیں گے زوال کا شکار رہیں گے۔

کوہلی نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کھلاڑیو ں کو بتایا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھول کر حال کو سامنے رکھیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 21نومبر سے شروع ہوگی۔

تازہ ترین