• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال خاشقجی کی دنیا بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی دنیا بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔


جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کی اپیل پر مسجد نبوی میں بعد نماز فجر اور مسجد الحرام میں جمعے کی نماز کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا، جنازے میں مرحوم کے لواحقین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ترکی کے دار الحکومت انقرہ کی قوجا تبہ مسجد اور استنبول میں بھی الفاتح مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ جمعے کے اجتماعات کے بعد ادا کی گئی۔

استنبول میں عرب صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے صدر طوران قشلاقجی نے بتایا کہ خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد، جکارتہ، کویت میں ادا کرلی گئی ہے، جبکہ یورپ اور امریکہ میں بھی ادا کی جائیگی۔

تازہ ترین