• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے مبین خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے،عصمت اللہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حلقہ پی بی 28 کوئٹہ کے رہائشیوں عصمت اللہ اور شیر عالم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مبین خان کو کابینہ میں شامل کیا جائے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ حلقے سے رکن قومی اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی سے اپیل کی کہ یونین کونسل 39 کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں حلقے میں صحت و تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑئے اور اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ رکن صوبائی اسمبلی مبین خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ عوام کی بہتر خدمت کرسکیں ۔
تازہ ترین