• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شالیمار پولیس نے جمعہ کی رات گئے شراب فروش ملک ساگر کے گھر ایف الیون میں چھاپہ مارا اور گھر میں بنائی گئی خفیہ بیسمنٹ سے بھاری مقدار میں غیرملکی شراب برآمد کر لی۔ ایس پی صدر عمر خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے جو جاری رہے گا۔ دریں اثناء انسداد منشیات فورس نے جی ٹی روڈ پر آپریشن کے دوران منشیات کی بھاری مقدار کے پی کے سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین