• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس فکس کرنے اور وصولی کا نظام آسان بنانے کی تجویز

اسلام آباد (حنیف خالد) ماہر اقتصادیات اور فکس سیلز ٹیکس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ثناء اللہ بھٹہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس فکس کرنے اور ٹیکس وصولی کا نظام آسان بنانے کی تجویز دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبرز اور فیڈریشن سے ملکر کوئی فارمولا طے کیا جائے اور ایڈانس ٹیکس وصول کر لیا جائے۔ ہر دکاندار حتیٰ کہ ریڑھی والے سے بھی ٹیکس لیا جائے جو ایک سو روپے سالانہ سے شروع ہو‘ ٹیکس جمع کرانے کے بعد اسکی رسید فریم کروا کر فرنٹ پر لٹکانا ضروری قرار دیا جائے۔
تازہ ترین