• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے لئے برابر مواقع ہیں، اعجاز پٹیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں62رنز بنانے والے بابر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر بیٹسمین سیٹ ہوکر اپنی غلطی سے آوٹ ہوا ہے۔کسی نے اننگز کو لمبا کرنے کی کوشش نہیں کی۔بیٹسمین پچ کی وجہ سے نہیں اپنی غلطی سے آوٹ ہوئے ہیں۔یاسر شاہ جلدی کر گئے۔بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں سنچری بنانے کے لئےپر عزم تھا لیکن ساتھی آوٹ ہوتے رہے پھر میں بھی آوٹ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میں ون ڈے میں ضرور اوپر بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کپتان اور کوچ مجھے جو رول اور جو پوزیشن دیتے ہیں میں اسی نمبر پر کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلد سے جلد آوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ابھی تک پچ کا رویہ سلو ہے۔پچ مزید سلو ہوجائے گی۔بابر نے کہا کہ میں ہر فارمیٹ کو پسند کرتا ہوں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹ حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس وقت ابوظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے لئے برابر مواقع ہیں لیکن ہمیں تیسرے دن بیٹنگ میں مزید اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔۔سرفراز احمد اسپین کو اچھا کھیلتے ہیں ان کی پہلی وکٹ یادگار رہے گی۔ابھی ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔یہاں کی پچ میں ٹرن زیادہ ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں گیند کو باونس ملتا ہے۔سلو وکٹ پر درست پیس پر بولنگ کرنا ہوتی ہے۔

تازہ ترین