• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنی جنگ میں برسر پیکار قوتیں امن مذاکرات پر رضامند

نیویارک (جنگ نیوز) یمنی جنگ میں برسر پیکار قوتیں اقوام متحدہ کی ثالثی میں سویڈن میں امن مذاکرات میں شرکت پر رضامند ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس نے سلامتی کونسل کے ارکان کو اس بارے میں جمعے کی شب مطلع کیا۔ ان کے بقول فریقین عنقریب سویڈن میں جمع ہوں گے۔ گرفتھس نے مزید بتایا کہ حوثی باغی اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت ان دنوں قیدیوں کے تبادلے کی کسی ڈیل کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں ہیں۔ یمنی جنگ کو اس وقت کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا جاتا ہے، جس سبب لاکھوں افراد بشمول بچوں کو قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔

تازہ ترین