• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے تجاویزاور سفارشات کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ماہرین کی تجاویز اور مشاہدات کی روشنی میں ماسٹر پلان 2040 کو تیار کیا جائے گا ۔ لاہور کا موجودہ پلان 2021 تک نافذالعمل ہے۔ 2013ء میں ایل ڈی اے کی حدود میں توسیع سے دائرہ کار لاہور ڈویژن تک ہو گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے تجاویز اور سفارشات کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ماہرتعمیرات کامل خان نے کہا کہ پلان کا قابل نفاذ ہونا اور اس کی روح کے مطابق نافذ ہونا اصل چیلنجز ہیں۔ رضا علی ڈویلپمنٹ ریسرچر نے کہا کہ لوکل ایریا منصوبہ بندی کے تحت بننے والا ماسٹر پلان ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے کہا کہ لاہور شہر کی آبادی میں اضافہ، پیشگی انتظامات کے بغیر کمرشلائزیشن نے کافی چیلنجز پیدا کر دئیے ہیں۔
تازہ ترین