• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت طاہر داوڑ کے خاندان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،صابر حسین اعوان

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی صدر تنظیم الاعوان اور صد ر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے ایس پی طاہر داوڑ کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت طاہر داوڑ کے خاندان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ۔ وہ ایس پی طاہر داوڑ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ ایک نڈر اور جرات مند پولیس آفیسر تھے ۔
تازہ ترین