• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کیا ہے نہ سوچ سکتے ہیں، جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ نظریاتی جماعتیں اصولوں پر سودے بازی کرتی ہیں نہ کریں گی کبھی سرکاری عہدوں کو حاصل کرنے کیلئے اکابرین کے مشن کاسودا نہیں کیا لیکن بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں شرکت داری کی خاطر ہر دور کے حکمرانوں سے کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر اصولوں اورنظریات کو قربان کیااورکررہے ہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ہمیشہ کچھ لو یا کچھ دو اورمفادات کو کوئی اہمیت نہیں دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع کے وفود ‘سبی کے حاجی منظور مری اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے قیام سے لیکر آج تک اصولوں پر کوئی خرید و فروخت نہیں کی اس وجہ سے بار بار جمعیت نظریاتی کے وجود کو مٹانے کی کوششیں کی گئیں لیکن ہر موقع پر جمعیت نظریاتی کے باعمل نظریاتی کارکنوں نے اپنے اہداف پر قربان ہو کر سازشوں کو ناکام بنا دیا جمعیت نظریاتی ایک پکا قلعہ نظریاتی سوچ و فکر سے لیس و باضمیر افراد کی جماعت ہے۔
تازہ ترین