• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن پانچ وکٹ لینے پرخوش،کارکردگی بولنگ کوچ کے نام کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کسی فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لیتے ہیں تو آپ کو اطمینان ملتا ہے۔ اس سے قبل میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف چار وکٹیں حاصل کر چکا تھا اب پہلی بار ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر خوش ہوں۔ یادگار کارکردگی بولنگ کوچ اظہر محمود کے نام کرتا ہوں۔ جب ٹیم میں آیا اظہر محمود بھی اسی وقت کوچ بنے تھے۔ آسٹریلیا کی سیریز میں ہم صبح پانچ بجے اٹھ کر آتے تھے۔ میرے فہیم اور شاداب کے ساتھ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ نے جو پلان دیا تھا اسی کے مطابق بولنگ کی ۔ لائن پر بولنگ کی کوئی خاص چیز نہیں کی۔ حسن علی نے میچ میں سات وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب نہیں بھی کھیل رہا تھا اس وقت بھی محنت کررہا تھا۔ اسی کا صلہ ملا۔ اس پچ پر جو وقت لے گا اسے رنز ملیں گے۔ ہمیں علم تھا کہ جیسے ہی پانچویں وکٹ کی شراکت ختم ہوگی ہم نیوزی لینڈ کو جلد آئوٹ کر لیں گے۔ مجھے اوپنر کے پلان کا علم نہیں ہے لیکن یہی پلان لگتا ہے کہ وقت لیں اور جلد بازی نہ کریں۔ 
تازہ ترین