• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک دینے پر 5 افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے بوگس چیک دینے پر 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے مقامی الیکٹرونکس کمپنی کے آفیسر سجاد نامی شخص کی درخواست پر ارشد نامی شخص کیخلاف 83لاکھ 71 ہزار روپے کا سامان لے کر بوگس چیک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، اسی طرح پولٹری فیڈ کا کام کرنے والے مبشر نامی شخص نے تھانہ ممتاز آباد میں 2ملزموں ساجد اور فیصل کے خلاف بالترتیب 51لاکھ اور 27 لاکھ 66 ہزار روپے کا سامان خرید کر بوگس چیک دیئے اسی طرح تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے کامران نامی کی درخواست پر خوشی محمد اور افضال احمد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تازہ ترین