• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے وسائل صوبے پر خرچ کئے جائیں، اختر علی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پختون تھنک ٹینک کے مرکزی چیئرمین سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے وسائل صوبے پر خرچ کئے جائیں تو صوبے سے غربت، بدحالی و بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے اور ترقی و خوشحالی کا انقلاب بھی لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وکلا، ڈاکٹروں، انجینئروں اور دانشوروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں صوبوں کے وسائل صوبوں کے حوالہ نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے پشاور پولیس کے بہادر و دلیر افسر طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے اغواء کرکے انہیں اسلام آباد سے افغانستان لے جا کر بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پختونوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے پختونوں کے وسائل پر پختونوں کا اختیارضروری ہے ۔
تازہ ترین