• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی او کے سابق جنرل سیکرٹری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)نوپ پاکستان بلوچستان کے زیراہتمام تقریب نوپ کے مرکزی چیف آرگنائزر کوئٹہ جی پی او کے سابقہ جنرل سیکرٹری نوراحمدبلوچ کے ریٹائر ہونے پر ان کے لئے کوئٹہ جی پی او کے ڈیلیوری ہال میں کیے گئے پروگرام میں نوپ بلوچستان کے صوبائی قائدین کوئٹہ جی پی او کوئٹہ سٹی کوئٹہ ڈویژن کے کارکنوں نے شرکت کی اس کے علاوہ خضدار ڈویژن کے قائدین نے بھی شرکت کی تقریب میںکوئٹہ جی پی او کی انتظامیہ کو بھی دعوت دی گئی پروگرام سے کامریڈ نذر مینگل منیراحمدرند دوست محمدکاسی حافظ محمدایوب اظہربیگ مصطفےٰ مینگل محمودسرور مدثر علی محمدشاہوانی حاجی نورمحمداچکزئی سید عصمت اللہ عبدالطیف خان خضدار ڈویژن کے جنرل سیکرٹری داد محمد بلوچ ایبکو یونین کے رہنما حق نواز نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نوراحمدبلوچ کی جدوجہد سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے قائم مقام چیف پوسٹ ماسٹر عابد نے کہاکہ نوراحمد بلوچ کی ایمانداری عاجزی کو یاد رکھاجائےگا انہوںنے ادارے اوریونین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ملازمین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔
تازہ ترین