• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل رجسٹریشن ، ہیلمٹ خریداری رسید جمع نہ کروائے جانیکا انکشاف

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب بھر میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے وقت ہیلمٹ خریداری کی رسید کا جمع کروانا لازمی ہونے کے باوجود اس پر راولپنڈی سمیت کہیں بھی عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق پچھلی دور حکومت میںموٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کے وقت ہیلمٹ خریداری کی رسیدکی فراہمی کو لازمی قرار دیا گیا تھا مگر اس پر عملدرآمد راولپنڈی کی موٹر برانچ سمیت صوبے بھر کے ایکسائز دفاتر میں کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے ، اس کا ذمہ دار کون ہے ، اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ، ادھر بعض ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ بعض اہم سیاسی شخصیات نے کسی کو نوازنے کیلئے ہیلمٹ خریداری کو موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے ساتھ لازمی کر دیا تھا تاکہ ان کے ہیلمٹ فروخت ہو سکیں۔
تازہ ترین