• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’امریکا کیلئے پاکستان نے جو کیا اس کا بدلہ خون سے چکا رہے ہیں‘

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے جو کیا اس کا بدلہ اب تک خون سے چکا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان نے بڈھ بیرسمیت وہ جنگیں لڑیں جو پاکستان کی نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے لیے رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کر کے ہم عدم رواداری لے آئے،پاکستان اور امریکا کا تعلق بے وفائیوں اورپابندیوں کا رہا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کرنے کے بجائے اس پر الزامات کی بوچھاڑ کر ڈالی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو امداد دی اور اسامہ وہاں رہتا رہا، پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین